ژوب (پ ر)قبائلی رہنمائوں سردار اختر جان مردان زئی ، اختر جان لعون عبداللہ خان کاکڑ ، عبدالرزاق مردان زئی ، بھٹو شیرانی اور دیگر نے ژوب شیرانی کا حلقہ پی بی 1 اور پی بی 2 کوپرانی پوزیشن پر بحال کرنے پر الیکشن کمیشن آف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ ان حلقوں پر 1985 سے الیکشن ہو رہے تھے، اس وقت 2 صوبائی اسمبلی اور ایک قومی اسمبلی کا حلقہ تھا2018 کی حلقہ بندیوں میں رودبدل کرکے شیرانی کو موسیٰ خیل کے ساتھ جوڑا گیا جس سے شیرانی کے عوام کی حق تلفی ہوئی رہنمائوں نے کہاکہ ژوب اورشیرانی حلقوں کی بحالی سے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اب نئے مردم شماری میں شیرانی کو الگ حلقہ بنانے کیلئے ہرسطح پر آوازبلند کرینگے ۔