• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ نے 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری دیدی

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقدہوا، جس میں عوام کی سہولت کیلئے 11ٹول پلازہ کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی- وزیر اعلی نے قیدیوں کی سہولت کے لئے پرزن وینز کو ہوا دار بنانے کی ہدایت کی- گندم کی ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع اور کابینہ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی-صوبائی وزیرخوراک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے- پراونشل اسمبلی آف دی پنجاب استحقاق بل 2022 اورپراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل 2022، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کی منظوری بھی دی گئی-پنجاب کابینہ نے پولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی-

ملک بھر سے سے مزید