• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کا اپنا مزاج، ثقافت اور نیاز مندی ہے، سینئر جج ہائیکورٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم کے اعزاز میں دی گئی چائے کی تقریب سے سینئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی،مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے  کہا کہ اس وسیب کے لوگ نہ صرف ذہین ہیں بلکہ پیار اور محبت و عزت کرنے والے لوگ ہیں ملتان کا اپنا ایک مزاج،کلچر اور نیاز مندی ہے انہوں نے نو جوان وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لئے اللہ کی خوشنودی اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے بہترین ذریعہ نماز ہے کامیابی کے لئے علم،کتاب اور سینیئرز کا احترام پہلی سیڑھی ہے دنیا میں کامیابی پانے اور کسی منزل تک پہنچنے کے لئے خود کو طالب علم سمجھتے رہنا چاہئیے تقریب صدر میاں عادل مشتاق،جنرل سیکرٹری ملک ارشد حسین بھٹی،مہر ضمیر حسین سنڈھل،شیخ جمشید حیات،وسیم ممتاز،شیخ ارشد محمود اور اللہ دتہ کاشف نے بھی خطاب کیاتقریب میں مسٹر جسٹس رسال حسن سید، مسٹر جسٹس سہیل ناصر، مسٹر جسٹس شکیل احمد، مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد، مسٹر جسٹس علی ضیاء باجوہ، مسٹر جسٹس راحیل کامران،مرزا عزیز اکبر بیگ،محمد علی گیلانی،سجاد ٹانگرہ، رانا آصف سعید،شاہد انصاری، مسرور حیدر،اورنگ زیب بلوچ،فرزانہ سلیمان،خرم شہزاد آرائیں،سجاد سپرا،اطہر شاہ بخاری،محمد حسین بابر، مہر اقبال سرگانہ، خالد بن عزیز،تنزیلہ شفیق،یوسف آرائیں،عبدالسمیع، آفتاب شبیر اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں آنے والے تمام ججز مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
ملتان سے مزید