• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14جولائی کو ملتا ن کے عوام پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید سنا ئیں گے،زین قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پی پی 217 سے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں سے ملک چلنے والا نہیں، ملک بچانا ہے تو عمران خان کودوبارہ لانا ہوگا، 14جولائی کو ملتا ن کے عوام عمران خان کی موجودگی میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید سنا دیں گے، 14جولائی کے عمران خان کے ملتان جلسے کیلئے ہر یونین کونسل جا کر عوام کو شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 49 میں مختلف تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، زین قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں ہر محب وطن پاکستانی ان کے ساتھ کھڑاہے۔
ملتان سے مزید