ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژ ن میں ’’بنیان المرصوص‘‘ کے عنوان سے تقریب آج ہوگی، ترجمان کے مطابق10مئی بروز اتوار دوپہر ڈھائی بجے پاکستان ریلویز آفیسر کلب کے بیڈمنٹن ہال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کر رہا ہے، اس تقریب کا مقصد افواجِ پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور عظیم فتح کے اس یادگار دن کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنا ہے۔