ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کو فریاد نے بتایا کہ میری ہمشیرہ 14سالہ آمنہ ناشتہ لینے گئی اور واپس نہیں آئی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے، دریں اثنا گلگشت پولیس کو افضل نے بتایا کہ اپنے بھتیجی 16سالہ مریم کو سکول چھوڑ کر آیا، چھٹی وقت میں لینے پہنچا تو مریم موجود نہ تھی، جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے، جب کہ چہلیک پولیس کو سلیم نے بتایا کہ میرے سسر نے فون پر بتلایا کہ میری بیوی ثمینہ بی بی اور دو سالہ بیٹی علینہ موجود نہیں ہے۔