• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، یوکرین جنگ، غذائی بحران سے لاکھوں افراد مریں گے، ماہرین

نیویارک (اے ایف پی /جنگ نیوز )غذائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے باعث سر اٹھانے والے خوراک کے بحران سے لاکھوں افراد کی موت ہوسکتی ہے۔یوکرین کی گندم دنیا میں نہ پہنچنے سے کم آمدن والے ممالک قحط کا شکار ہوجائینگے.

اے ایف پی نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ زیادہ تر اموات بھوک سے نہیں بلکہ متعدی امراض کی وجہ سے ہونگی اور عالمی سطح پر صحت کے مزید مسائل پیدا ہونگے۔

روس کی بحریہ نے یوکرین کی بندرگاہ پر اناج کی ترسیل روک رکھی ہے جس سے کم آمدنی والے ممالک میں خوراک کی قلت اور قحط کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

گلوبل فنڈ ٹو فائٹ ایڈز، ٹی بی اینڈ ملیریا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیٹر سینڈز نے اے ایف پی کو بتایا کہ سامنے نظر آنے والے خطرات سے عیاں ہے کہ بھوک سے مرنے والوں کے مقابلے میں ان لوگوں کے مرنے کی تعداد زیادہ ہو گی جن کا متعدی امراض سے مقابلے کا مدافعتی نظام کمزور ہو گا۔

انہوں نے جی 20وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پر انٹرویو میں کہا کہ ’ہمارے خیال میں صحت کے بحران کا آغاز ہو چکا ہے، مگر یہ کسی نئے جرثومے کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ اس لیے ہو گا کہ جن لوگوں کے پاس خوراک کی کمی ہو گی وہ بیماریوں کا زیادہ شکار ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید