زینب فاطمہ
چہرے پر مساج کرنے سے دوران خون میں روانی آتی ہے اور یہ روانی جلد کو خشکی سے محفوظ رکھتی ہے۔ ماہر آرائش حُسن کے مطابق اگر باقاعدگی سے مساج کیا جائے تو نہ صرف حلقے اور جھریاں ختم ہوتی ہیں بلکہ جلد کی لچک اور رنگت میں بھی بہتری آتی ہے۔ علاوہ ازیں مساج ذہنی وجسمانی تھکاوٹ کو دور بھی کرتا ہے۔ لیکن اس سے بہترین نتا ئج اسی صورت میں حاصل ہوتے ہیں جب یہ بالکل صحیح طریقے سے کیا گیا ہو۔
مساج کرنے سے قبل اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ آپ کےچہرے پر کسی قسم کا انفیکشن ،سوجن یا زخم موجود نہ ہو۔ یہ ہر جلد کے لیے الگ ہوتا ہے۔ذیل میں آپ کو چند مساج کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ان پر عمل کر کے آپ بھی جلد کو خوبصورت بنا سکتی ہیں۔
٭ خشک جلد کی حامل خواتین چہرے پر بالائی سے مساج کریں۔ کوشش کریں کہ بالائی کو ٹھنڈا کرکے استعمال کریں یہ چہرے کے داغ دھبے دور کرتی ہے۔
٭شہد میں بالائی ملاکر رات کو سوتے وقت لگائیں ۔ کچھ دیر کے بعد ہلکاسا مساج کرکے اُتارلیں۔ اس نے نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ دانوں اور داغ دھبوں میں بھی فرق پڑ ے گا۔ ٭ایک انڈے کی سفیدی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد مکس کرکے چہرے اور گردن کا آہستہ آہستہ مساج کریں۔
اس سے آپ کی جلد میں چمک آجائے گی۔ ٭دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر مساج کرنے سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔ ٭چند قطرےعرق گلاب کے ہتھیلی پر لگا چہرے پر مساج کریں۔ ٭ایک کھانے کا چمچہ روغن بادام میں آدھا لیموں کا رس ملا کر روزانہ ہاتھوں اور چہرے کا مساج کریں۔ اس سے جلد ملائم ہوجائے گی
٭انڈے کی زردی شہد اور روغن بادام ملا کر مکسچر بنالیں۔ اس سے ہاتھوں اور چہرے کا مساج کریں ۔اس سے جلد چمک دار ہوجائےگی۔
٭ایک چمچہ دہی اور ایک چمچہ چینی برابر مقدار میں لے کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس سے چہرے کا مساج کریں اور پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں۔ ٭زیتون کاتیل ہلکا سا گرم کر کے ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر مساج کریں۔ ٭نیم گرم روغن بادام میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں۔ اس سے چہرے پر نمودار ہونے والی جھریوں کا خاتم ہو جائیں گی۔
٭بالائی میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر چہرے کا مساج کریں۔ اس سے نہ صرف جلد کی خشکی خاتم ہوگا بلکہ رنگت میں بھی نکھار آئے گا۔ ٭بادام کی گریوں میں خشخاش اورعرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں، پھر نیم گرم پانی سے منہ دھو کر عرق گلاب لگالیں۔ اس سے چہرہ پر رونق آجائے گی۔
٭بیسن میں تھوڑا ساسرسوں کا تیل ملا کر آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں۔ یہ چہرے پر نمودار دانوں کے لیے مفید ہے ۔ ٭گلیسرین میں لیموں کا رس ملا کر روزانہ چہرے پر مساج کریں۔ اس سے نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ کیل مہاسوں کے لیے بھی بہترین ہے۔ ٭پانی میں سرکہ ملا کر مساج کریں اس کے استعمال سے چہرے پر شادابی اور چمک آجائے گی۔