• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان طویل آئی پی ایل ونڈو کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رمیز راجا نے کہا کہ بھارتی بورڈ آئی پی ایل دورانیہ بڑھا ہے، طویل ونڈو کیلئے بات کرنے کا مناسب مقام آئی سی سی پلیٹ فارم ہے، وہاں بات ہوگی ۔ بھارت کے ساتھ معاملہ سیاسی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھارتی بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے بات کی ہے، مجھے 2 بار آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت ملی، میں اس لئے نہیں گیا کہ کرکٹ فینزمیرا بیڑا غرق کردیتے۔ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی میں 4 ملکی کپ کی بات ختم نہیں ہوئی ہے۔ جولائی کے اجلاس میں بات ہوگی، میں دبنگ انداز میں یہ مقدمہ لڑوں گا۔