سوات(نمائندہ جنگ) مینگورہ شہر میں خواجہ سراؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف علماء کرام اورسول سوسائٹی کے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ سے غیر مقامی خواجہ سراؤں کو ضلع بدرکرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مینگورہ شہر میں ریلی نکالی اورنشاط چوک سے سوات پریس کلب پہنچ کر مظاہرہ کیا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل وہاب، فضل اللہ ایڈووکیٹ، مفتی حمید اللہ، مفتی فرمان اللہ، چیئرمین شاہدرہ ون عظمت علی اور دیگر مقررین نے کہا کہ مینگورہ شہرمیں خواجہ سراؤں نے فحاشی کا بازار گرم کر رکھا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔