• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگ پالیسی کی ابھی تک کابینہ سے منظوری نہیں ہوئی، سینٹ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی میں انکشاف کیا گیا کہ بھنگ پالیسی کو کابینہ نے ابھی تک منظورہی نہیں کیاکابینہ نے پالیسی دوبارہ جائزہ کیلئے وزارت سائنس کو بھجوا دی ہے، بھنگ کی کاشت سے 4 سال میں 8 ارب ڈالر حاصل کئےجاسکتے ہیں سالانہ کاٹن کی درآمد پر 1اعشاریہ 39ارب ڈالر کا خرچہ بھی بچاسکتے ہیں ، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شفیق ترین کی زیر صدارت ہوا ، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر غلام محمد میمن نے بتایا کہ وزارت سائنس بھنگ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیکر کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائے گی ، شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے ابتداءمیں سو لائسنس دینے کی اجازت دی ، پالیسی منظوری سے ملک میں فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ آئیگی ، سیکرٹری سائنس نے بتایا کہ بھنگ کی کاشت کی اجازت کیلئے باقاعدہ لائسنس جاری کیا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید