• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ایس ایچ او تبدیل، وائرلیس پیغام سے چارج سنبھالنے کا حکم

اسلام آباد(ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 12تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دیئے گئے۔سب انسپکٹر شبیر تنولی تھانہ گولڑہ، نوازش علی تھانہ شہزاد ٹاون ، محمد عمران تھانہ آبپارہ، قاسم ضیاء تھانہ آئی نائن،سید عاصم غفاز تھانہ کھنہ، تراب الحسن تھانہ نون ،شاہد زمان تھانہ رمنا، ملک لیاقت علی تھانہ سہالہ، سلیم رضا تھانہ کراچی کمپنی، ارشاد احمد تھانہ نیلور، نبی اللہ تھانہ شمس کالونی اور محمد نعیم طاہر ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ تعینات کر دیئے گئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے تقرریوں و تبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تعینات کیے گئے تمام ایس ایچ اوز کو وائرلیس پیغام کے ذریعے چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا، عہدوں سے فارغ ہونے والے افسروں کو مختلف تھانوں میں جنرل ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے ۔دلچسپ بات ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام تھانوں میں صرف سب انسپکٹرز کو ہی ایس ایچ او کی ذمہ داری سونپ گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید