ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے انڈسٹریل سٹیٹ بہاولپور کا دورہ کیا اورسڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کا معائنہ کیا،انہوں نے کہا کہ322ایکڑ اراضی پر محیط بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر پر مجموعی طور پر 7ارب 15کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ منصوبے کے لئے ایک ارب 15کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں،بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ اس خطے کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور جنوبی پنجاب کی عوام پر روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے، ستمبر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کر دی جائے گی،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے اپروچ روڈ اور باونڈری وال کی تعمیر کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ انٹرنل روڈر اور انفرا سٹرکچر کا45فیصد مکمل ہے۔