• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کا برطانیہ میں اوور سیز ٹیم کیلئے ٹرائلز کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان انضمام الحق، ہاشم آملہ، جیمز فوسٹر، محمد اکرم اور وہاب ریاض بیرون ملک پشاور زلمی ٹرائلز کاحصہ ہوں گے ۔ برطانیہ میں پشاور زلمی کے ٹرائلز کا آغاز 28 جون کو ہوگا ۔ ٹرائلز کے بعد بننے والی پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپئن ایونٹ میں شریک ہوگی ۔ پشاور زلمی بیرون ملک ٹرائلز کا اعلان کرنیوالی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی۔ پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ یہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں اور کرکٹرز کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے ۔

اسپورٹس سے مزید