• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سبزی اور پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی دسترس سے باہر

پشاور ( وقائع نگار )پشاور میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں معمول کا اتار چڑھاؤ جاری ہے مارکیٹ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز مہنگائی نے مشکل میں ڈال دیا ہے پشاور کی منڈی اور مارکیٹ میں جاری ہونے والے نرخ نامے میں سبزیوں ا ور مرغی کی قیمتوں میں معمول کا اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا ہے مارکیٹ میں فی کلو پیاز 86، ٹماٹر 50، آلو 50 اور سبز مرچ 110 روپے پر فروخت ہو رہا ہے لیموں کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے نرخ نامے میں 180 روپے کلو قیمت مقرر کی گئی ہے اسی طرح ادرک 270،گوبی 90اور لہسن 280 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے پشاورکی مارکیٹ میں زندہ مرغی فی کلو 261روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
پشاور سے مزید