• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کا 119 ارب 32 کروڑ سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش

اسکردو(نمائندہ جنگ) گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک کھرب 19ارب 32کروڑ سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیاگیا۔بجٹ میں 9ارب روپے کا خسارہ وفاقی حکومت فراہم کرے گی ۔گلگت بلتستان اسمبلی کا دوسرا بجٹ وزیر خزانہ جاوید منوا نے پیش کیا، ترقیاتی بجٹ کی مد میں 48ارب جبکہ 61 ارب 44کروڑ 6لاکھ 40ہزار روپے غیر ترقیاتی بجٹ کے لیےتجویزکئے گئے ہیں ۔ دس ارب روپے گندم سبسڈی کی مد خرچ ہونگے ،وزیر خزانہ جاوید منوا کے مطابق بجٹ میں دو ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے،بجٹ میں تعلیم پر دو ارب 25 کروڑ، صحت کے لیے ایک ارب بیس کروڑ،تعمیرات کے شعبے کے لیے پانچ ارب 39کروڑ، پاور سیکٹر کے لئے تین ارب پچاس کروڑ ، دہی ترقی کے لیے ایک ارب ایک کروڑ، جنگلات و جنگلی حیات کے لئے 17کروڑ 48لاکھ، معدنیات کے لیے 12 کروڑ 17لاکھ ،خوراک کے لئے چار کروڑ 98 لاکھ، سیاحت و ثقافت کے لیے 28کروڑ 85 لاکھ، سماجی بہبودپر 26کروڑ 65لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجٹ میں عارضی ملازمین کی کم ازکم تنخواہ مقرر کرنے اور ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہےجبکہ گریڈ 20 سے اوپرکے افسران کو پچیس فیصد اضافہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید