• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ)تھانہ روات کے علاقہ میں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کنویں میں موجود زہریلی گیس کی وجہ سے ایک شخص بے ہوش ہو گیا جس کو بچانےکی کوشش میں مزید 7 افراد کنویں میں اتر گئے جن میں سے تین کوریسکیو 1122کے عملے نے پولیس اورمقامی افرادکی مددسے بحفاظت زندہ باہرنکال لیا جب کہ دیگرپانچ افراددم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ،ریسکیوترجمان کے مطابق افسوس ناک واقعہ ٹھٹہ کتھریپرنکڑالی روڈاڈیالہ میں پیش آیا ،اطلاع ملنے پرتھانہ روات پولیس نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کنویں سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ کنویں میں اترنے والے 5 افراد دم توڑگئے۔
اہم خبریں سے مزید