• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آر ایچ کی آئی سی یو ٹریننگ کے لئے سی پی ایس پی سے منظوری

پشاور (جنگ نیوز) ایل آر ایچ صوبے کا پہلا ہسپتال بن گیا ہے جہاں پر اینٹینسیو یعنی آئی سی یو کیئر میں ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی جائے گی، علاج صحت کارڈ پر مفت مہیاء کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق حال ہی میں کئی اینٹینسیو یسٹ یعنی آئی سی یو کیئر کے ماہر ڈاکٹروں نے ایل آر ایچ جوائن کیا ہے جن میں یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت ایل آر ایچ کی آئی سی یو کی ٹیم میں ماہر اینٹینسیو یسٹ، میڈیکل آفیسرز، نرسز، ریسپائریٹری تھراپسٹ اور سپورٹ سٹاف کام کررہے ہیں جو دن رات آئی سی میں داخل مریضوں کو بلاتعطل علاج مہیاء کر رہے ہیں۔ محمد عاصم نے مزید بتایا کہ ایل آر ایچ میں اس وقت کسی بھی ہسپتال سے زیادہ 33 آئی سی یو بیڈز ہیں جبکہ سٹیپ ڈاون یونٹ، ایچ ڈی یو اور سرجیکل پیکو بھی ہیں جہاں پر آئی سی یو سے ڈسچارج مریضوں کو سپیشل کیئر میں رکھا جاتا ہے اور بعد میں متعلقہ وارڈ شفٹ کیا جاتا ہے۔
پشاور سے مزید