• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہیں گے، شیخ رشید

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سربراہ عوامی مسلم ليگ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت عنقريب شہبازشريف کو اعتماد کا ووٹ لينےکا کہيں گے، 63اے کا بہت بڑا فیصلہ جولائی میں آنا ہے، یہ سب لوگ تاحيات نااہل قرار ديئے گئے پھر تو يہ مرکز ميں بھی فارغ ہيں، شيخ رشيد نے کہا کہ نہ آئی ايم ايف سے معاہده ہوا نہ گرے لسٹ سے نکلے، نہ روس سے تيل اور نہ افغانستان سے کوئلہ ملنے جارہا ہے، اسحاق ڈار تو کيا بل گيٹس کو بلاليں يہ ملک نہيں چلا سکتے، آصف زرداری جو سياسی چال کھيل رہا ہے يہ معيشت کو مزيد تباہ کردے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ ملک کو سياسی بحران سے بچالیں۔
اہم خبریں سے مزید