• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹرز کیلئے بھی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، طوبیٰ، فیروزہ، صدف پہلی بار شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 23-2022 کے لیے خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کردہ کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 20 خواتین کرکٹرزکو شامل کیا گیا ہے۔ 8 کھلاڑیوں کو ترقی جبکہ طوبیٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سیزن 22-2021 میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سدرہ امین، غلام فاطمہ اور ارم جاوید کو دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ۔ مئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والی 21سالہ طوبیٰ حسن کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی پانے والی کھلاڑیوں میں ندا ڈار اور عالیہ ریاض کو کپتان بسمہ معروف کے ہمراہ اے کٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انعم امین، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل کو بی، منیبہ علی اور عائشہ نسیم کو کٹیگری سی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جویریہ خان کو سی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرآف خواتین سلیکشن کمیٹی اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ 8 کھلاڑیوں کا ترقی اور 3کا پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ پانا درحقیقت پاکستان خواتین کرکٹ کے درست سمت میں بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے ۔ سیزن میں جتنی زیادہ کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے، وہ پرامید ہیں کہ اس سیزن کے اختتام پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایک مزید بہتر سائیڈ بن کر سامنے آئے گی۔ امید ہے یہ تمام کرکٹرز آئندہ سیزن کے دوران کامن ویلتھ گیمز، آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں گی۔ خواتین سینٹرل کنٹریکٹ کٹیگری اے میں بسمہ معروف، ندا ڈار اور عالیہ ریاض کٹیگری بی میںنعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل کٹیگری سی میںعائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نوازکٹیگری ڈی میں غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید