• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شکار، مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا کی صورت حال میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آیا،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے شکار مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے،محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں مثبت کیسوں کی شرح بڑھ کر9.4فیصد ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 6164افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے579لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ،جبکہ کراچی میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں مثبت کیسوں کی شرح 19 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا، 2060 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 407 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،کراچی میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسزضلع شرقی کے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید