• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کو ترقی دے کر غربت ختم کی جا سکتی ہے، ارباب عثمان خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)اے این پی ضلع پشاور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور جان دوست ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ ارباب عثمان خان نے سات ماہ گزرنے کے بعد بھی خیبر پختونخوا میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور عوام کے منتخب نمائندوں پر سرکاری افسروں کو مسلط کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کرنا عوام دشمنی ہے ارباب عثمان خان نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی 9سال سے صوبے میں حکومت کر رہی ہے لیکن صوبے میں تبدیلی لانے کی بجائے صوبے کو تباہی سے دو چار کردیا گیا ہے صوبے میں غربت و بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے صوبے کے وسائل صوبے کے عوام پر خرچ کرنے کی بجائے دھرنوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں خیبر پختونخوا میں لاکھوں ایکڑ بنجرزمینوں کو آباد کرنے زرعی پیداوار بڑھانے کاشت کاروں کو بلاسود قرضے دینے تخم کھاد اور زرعی آلات رعایتی قیمتوں پر دینے سے صوبے میں زرعی انقلاب لاکر غربت و بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
پشاور سے مزید