• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت بہتر ہونے کی بجائے ابتر ہورہی ہے، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت غربت مٹانے کی بجائے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب کو مٹا رہی ہے،غریب کو مہنگائی کا بار بار ٹیکہ لگا کر حکمران کس کو خوش کررہے ہیں،مہنگائی کرنے کے باوجود حکمرانوں سے معاشی طور پر ملک نہیں چل غریب کہاں جائیں،آئی ایم ایف سے آنے والے قرضے کہا ں جارہے ہیں ملک کی معیشت بہتر ہونے کی بجائے ابتر کیوں ہورہی ہے،آئی ایم ایف کے سامنے تگنی کا ناچ ناچنے کی بجائے تمام اکائیوں کو اعتماد میں لیکر بڑے فیصلے کئے جائیں،آئی ایم ایف سے چھٹکارا ناگزیر ہوچکا ہے حکمران عوام کو مہنگائی وغربت سے نجات دلائیں، مون سون کی بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے حکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں ہر ممکن اقدامات کرے، بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے دعوؤں سے کام نہ چلا یا جائے،بارشوں سے نمٹنے اور عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غریبوں کو مٹانے کی حکومتی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے یکجا ہوکر کام کیا جائے،عوام چاہتے ہیں ملک ترقی کرئے اور معاشی خوشحالی آئے،بیرونی قرضوں سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،حکومت بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرئے،وفاقی صوبائی حکومتیں غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے اور غریب سفید پوش افراد کو ریلیف دینے کا اعلان کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید