کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیا کی سرپرستی نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کی جانب سے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر برہمی اور ٹینکر سسٹم ختم کر کے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کے ریمارکس عوامی مسائل کی درست ترجمانی اور اس حقیقت کا اعتراف ہیں کہ کراچی میں پانی کی قلت نہیں بلکہ پانی کی منصفانہ تقسیم اور بدعنوانی کا سنگین بحران موجود ہے،سندھ ہائی کورٹ کے ریمارکس حکومت کے لیے وارننگ ہیں۔