• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی تاجر کو بازیاب کر کے مبینہ طور پراغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ا غوا کاروں سجاد عثمان عرف بابو اور حداد احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 17 فروری کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عزیز آباد سے اسلحہ کے زورپرتاجر کو اغواء کیا بعدازاں مغوی کوجعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی میں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،گرفتارملزمان نے انٹرنیشنل نمبر سے دھمکی آمیز کالز کے ذریعے لواحقین سے مغوی کی بازیابی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا جس کی ایف آئی آر تھانہ عزیزآباد میں درج ہے،واقع کی اطلاع ملنے پر رینجرزاوراے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں گلشن اقبال کے علاقے سے مغوی تاجرکوباحفاظت بازیاب کروا لیا،اغواء کاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کے بعد ملزمان کوپی آئی بی کالونی سے گرفتارکر لیا گیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید