• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باشعور فکر کے بغیر مضبوط جمہوریت کا خواب ادھورا ہے، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نےورلڈ تھنکنگ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں ورلڈ تھنکنگ ڈے منایا جا رہا ہے سوچ ہی قوموں کی تقدیر بدلنے والی اصل طاقت ہے، باشعور فکر کے بغیر مضبوط جمہوریت کا خواب ادھورا ہے، تنقیدی سوچ، مکالمہ اور برداشت قومی ترقی کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں فکری آزادی اور پالیسی سازی میں دانش، تحقیق اور اجتماعی شعور کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت نے دماغی صحت کے تحفظ کو قومی ترجیحات میں شامل کیا ہے، سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ صحت اور تعلیم پر سرمایہ کاری ہی پائیدار استحکام کی ضمانت ہے،سندھ حکومت صحت اور تعلیم کی ترقی پر کام ، عوام کو بہتر طبی سہولتیں اور آگاہی فراہم کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید