• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا، بلال سلیم قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے رمضان المبارک کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پرائس کنٹرول کے ناقص نظام پر کہا ہےکہ پرائس کنٹرول کرنے والے محکمے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہوکر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ،رمضان کہ بابرکت مہینے میں بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا، انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں،اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید