کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی عظیم تاریخی اور ثقافتی وراثت کو بحال اور فروغ دینے کے سلسلے میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تاریخی چوکنڈی قبرستان میں میوزیم اور ہیریٹیج سائٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دورۂ چوکنڈی کے موقع پر کہا کہ کراچی میں متعدد تاریخی مقامات موجود ہیں جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا، ہم کراچی کا اصل تاریخی چہرہ بحال اور اپنی وراثت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں ۔