کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشنِ معمار سیکٹر ZA میں مکینک کی دکان پر کھڑی پک اپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت کے باعث متاثرہ گاڑی کے ساتھ کھڑی ایک اور گاڑی بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی، فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیااس دوران 2 گاڑیاں جل گئیں۔