لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو چیلنج کر دیا گیا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھا کر لیوی ٹیکس بھی لگا دیا گیا ہے، عالمی سطح پیٹرول سستا ہو رہا ہے یہاں مسلسل مہنگا کیا جا رہا ہے,پیٹرولیم مصنوعات کے ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور عام آدمی کی زنگی اجیرن ہو چکی ہے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ آئین کے آرٹیکل9,14 16,17 اور 37 کی خلاف ورزی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے, اور عدالت قیمتوں کے تعین کے لیے حکومتی میکنزم سے متعلق وضاحت طلب کرے۔