پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے ہیومن رائٹس سیل نے رواں سال انسانی حقوق کے حوالے سے دائر 1826درخواستیں نمٹا ئیں جبکہ 89کے قریب درخواستیں ابھی تک زیر التواء ہیں، پشاور ہائیکورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کے اعداد شمار کے مطابق رواں سال مئی ماہ کے اخر تک 1836 درخواستیں دائر ہوئی جس میں 1826کے لگ بھگ درخواستیں نمٹا بھی دیئے گئے ہیں تاہم زیر التواء درخواستوں کی تعداد 89ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے ہیومن رائٹس سیل 2009میں قائم ہوئی ہے جس کا مقصد شہریوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ دینا ہے سیل میں صوبے کے ہر علاقے کے لوگ بنیادی حقوق سلب ہونے پر رجوع کرسکتے ہیں ۔