• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر چھٹیاں پانچ دن کرنے کی تجویز

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) عید الاضحی کے موقع پر سر کاری دفاتر کی تعطیلات پانچ دن کیلئے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ 

وزیر اعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے تین دن کی چھٹیاں دینے کی سمری بھیجی ہے لیکن وزیر اعظم کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ چونکہ ہفتہ اور اتوار کو ویسے چھٹی ہوتی ہے اسلئے جمعہ سے منگل تک پانچ دن چھٹیاں دیدی جا ئیں۔ 

ایک تو ملازمین آ بائی گھروں کو جا سکیں گے دوسرے توانائی کی بچت ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید