• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن ہسپتال سے ڈسچارج، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

لاہور( نمائندہ جنگ ) پی ڈی ایم و جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ان کے معالج کے مطابق مولانا فضل الرحمان کےٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں تاہم مولانا کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز اور اسٹاف نے پروٹوکول کے ساتھ ہسپتال سے رخصت کیا مولانا امجد خان،منظور افریدی ،انجینئرضیاءالرحمن ،حاجی عبدالرحمن ،طارق بلوچ ،بلال میر ،حاجی قیوم ہمراہ تھے سابق صدر آصف زرداری ،سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی ،شاہ اویس نورانی ،علامہ ساجد میر ،علامہ ساجد نقوی اور دیگر رہنماوں نے مولانا کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔ 
اہم خبریں سے مزید