اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)اوکاڑہ میں 70سالہ بوڑھی عورت سے زیادتی کرنیوالا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،نامعلوم افرادنے ملزم کو پولیس سے چھڑا لیا، دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ملزم ہلاک ہوا،اوکاڑہ کے نواحی قصبہ13ون اے ایل کی رہائشی 70سالہ بوڑھی عورت (ر)بی بی کو نامعلوم شخص نے گھر چھوڑنے کے بہانے کے موٹر سائیکل پر بٹھایا ،ساتھ لے جا کر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس سے نقدی بھی چھین لی جس کا مقدمہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں درج ہوا،ارشد نامی شخص سکنہ بہاولنگرکی تصویر پر متاثرہ بوڑھی خاتون نے شبہ ظاہر کیا،پولیس نے اس مشتبہ شخص کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بلایا،پولیس وین میں اسے فرنزک سائنس لیبارٹری لاہور لے جایا گیا۔