کراچی(ٹی وی رپورٹ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پانچ جولائی 1977 کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ صرف آزاد میڈیا اور صحافیوں کی آزادی ہی گورننس، شفافیت اور جمہوری اقدار کو یقینی بناسکتی ہے، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے پریس اور میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، پانچ جولائی کے اقدام کے نتیجے میں کئی اخبارات، جرائد اور میڈیا کے اداروں پر پابندی لگائی گئی، صحافیوں نے جرات مندی سے سرعام پیٹھ پر کوڑے کھائے۔