• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ٹی وی اینکر عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ ا نہیں اسلام آبادنہیں پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے ، صحافی برادری نے انکی گرفتاری کی بھر پور مذمت کی ہے،وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے تصدیق کر دی ہے کہ عمران ریاض خان کو ضلع اٹک راولپنڈی ڈویژن سے گرفتار کیاگیا، عمرانریاض خان پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں لہٰذا پنجاب کی حدود سے ہی گرفتار کیا گیا ہے ،یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری عمل میں آئی۔دریں اثناء اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران ریاض کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی کے مجاز افسر کو طلب کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید