• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں میں مال مویشی ، لاکھوں کی نقدی، زیورات ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ دوکاریں اور 14موٹر سائیکل اڑا لیے گئے ۔ اسلام آباد پولیس نے 17 لاکھ 85ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے۔تھانہ ترنول کے علاقے میں فرخ کے دفتر داخل ہونے چار مسلح ڈاکوؤں نے نقدی چھین لی ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے حمیرا کے گھر داخل ہوکر بیس تولے زیوراور پچاس ہزارروپے چھین لیے ۔تھانہ کوہسار کے علاقے میں نوسربازی کی واردات کے دوران ہارون کو پانچ لاکھ روپے سے محروم کردیاگیا ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے میں ریحان کے ڈیرے سے چھ بیل مالیت بارہ لاکھ روپے ،تھانہ ترنول کے علاقے میں وجاہت سے موٹرسائیکل ، نقدی وموبائل، نرگس کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی طلائی زیورات اوردیگر سامان،گولڑہ کے علاقے میں امجد ،منصور اورطاہر سے موبائل،کورال کے علاقے میں واصف کے گھر سے نقدی ، موٹریں اوردیگر سامان، شیر خان سے موبائل اورنقدی ، سہیل سے موبائل،شہزاد ٹاون کے علاقے میں لقمان کے گھر سے موبائل،تھانہ کھنہ کے علاقے میں راجہ طارق اور اسکی بیٹی سے موبائل ،طلائی زیورات ، نقدی ، سبزی منڈی کے علاقے میں عثمان سے موٹرسائیکل اور نقدی ،نون کے علاقے میں ساجدہ کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات چوری کرلیے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید