• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم محرم سے قبل تمام مسائل حلکردیئے جائینگے:ایس ای میپکوتحفظ عزاداری کونسل کی یقین دہانی

ملتان(سٹاف رپورٹر )ایس ای میپکو ملتان ریجن خالد محمود نے عید الاضحی کے بعد قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس روٹس پر بجلی کی لٹکتی تاروں، پول نصب کرنے، ٹرانسفارمر لگائے جانے، مساجد و امام بارگاہوں پر بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ میپکو افسران کو احکامات جاری کردیئے اور تحفظ عزاداری امام حسین کونسل و لائسنسداروں کو یقین دہانی کرادی ہے کہ ان کے مسائل یکم محرم الحرام سے قبل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہو گی، تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں نے ان سے ملاقات کی۔
ملتان سے مزید