کراچی( اسٹاف رپورٹر) مراد علی اور ماہور شہزاد نے بھاول پور میں کھیلے جانے والے آل پاکستان درجہ بندی بیڈ منٹن ٹور نامنٹ میں مردوں اور خواتین کے انفرادی ٹائٹل جیت لئے، انہوں نے فائنل میں عرفان سعید اور غزالہ صدیق کو ناکامی سے دوچار کیا، ماہور اور غزالہ نے خواتین ڈبلز جبکہ راجہ ذوالقرنین اور راجہ حسنین نے مردوں کے ڈبلز فائنل میں فاتح حاصل کی۔