اسلام آباد( نمائندہ جنگ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و قواعد و ضوابط نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کر لیا، قائمہ کمیٹی نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ کمیٹی کے اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے، یہ ہدایات استحقاق کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔