• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بارش سے پشین میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، چشتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی نے جمعرات کوڈی سی پشین ظفرعلی کوگذشتہ رات حمیدابادمنزکی ملک یارمیں بارشوں سے ہونیوالی جانی ومالی نقصانات پر گفتگوکرتے کرتے ہوئے انہیں متاثرین کے پریشانیوں سے تفصیلی اگاہ کیااورکہا کہ حالیہ بارشوں سے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں،اوررات بھرعورتوں بچوں بزرگوں نے رات بھر کھلے آسمان تلے گزاری ہے ڈی سی پشین نے بتایا کہ میں نے خودان علاقوں کادورہ کیا ہے امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی اب ہم متاثرین کے نقصانات کاسروے کرینگے ان شااللہ متاثرین کے ہرقسم کے امداد انکے دوبارہ بحالی کیلئے ہرممکن تعاون اورکوشش کرینگے انہیں خوراکی غذائی اشیا پہنچائینگے جمعیت نظریاتی کے پریس سیکرٹری نے سیدعزیزاللہ چشتی سید حاجی سید بہاوالدین چشتی اوردیگرسے بات چیت کرتے ان سے نقصانات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت نظریاتی متاثرین کے اوازہرفلور پر بلندکرینگے اورسیاسی بنیادوں پر نہیں انسانی ہمدردی بنیادوں ان انکے حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے ۔اوردوسری جانب بارشوں سیلابی ندیوں سیزراعت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوچکا ہے حکومت لوگوں کے نقصانات کے ازالے اور ان کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں۔
کوئٹہ سے مزید