اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے 11 جولائی سے 15جولائی تک پنجاب کےسات اضلاع کے دوروں اور انتخابی اجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری کر دیا گیا ہے ۔جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 11 جولائی کو ساہیوال 12 جولائی کو جھنگ، 13 جولائی کو لیہ، 14 جولائی کو خوشاب اور راولپنڈی جبکہ 15جولائی کو لاہور اور ملتان کا دورہ کرکے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی۔