• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب و خضدار میں ڈیمز کے اسپل وے سے پانی کا اخراج‘ آبادی محفوظ مقامات پر منتقل، قلعہ عبداللّٰہ میں بچہ ڈوب گیا

کوئٹہ +حب(آئی این پی+نامہ نگار+ خ ن)قلعہ عبداللہ میں ڈیم میں بچہ ڈوب گیا، حب ڈیم بھرنے کے بعد اسپیل وے سے پانی کے اخراج کے بعد حب ندی سے گزرنے والے سیلابی ریلے سے قریبی آبادی کو ممکنہ خطرے سے بچائوکے سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کی کلی لیرئی کاکوزئی میں گڑنگ ڈیم میں 11سالہ بچہ رفیع اللہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔حب نامہ نگار کے مطابق حب ڈیم کے اسپیل وے سے پا نی کے اخراج اور حب ندی سے گزرنے والے سیلابی ریلے کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کی زیر صدارت اے سی آفس میں اجلاس ہوا جس میں کرنل ایف سی عامر رضا ، ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی ، ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا ایکسین ایریگشن عبدالجبار زہری ، اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ محمد احمد ظہیر سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔
اہم خبریں سے مزید