اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے ہمیں دیوارسے مت لگائیں ، آزادانہ ومنصفانہ انتخاب چاہتے ہیں‘جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بارہا چیف الیکشن کمشنر ‘ مسٹر ایکس اور مسٹروائی کو دھاندلی پلان ترک کرنے کا کہہ چکی، حمزہ اور مریم کو بھی دھاندلی کرنے سے باز رہنے کا کہا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔