پشاور (جنگ نیوز) عید الاضحی پر رورل کینٹ ڈویژن پسکو پشاور نے اوورلوڈ فیڈروں کو جس مہارت سے چلایا اور عوام کو عید پر بلا تعطل 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جو کسی معجزے سے کم نہیں ہے کیونکہ رورل کینٹ ڈویژن میں بل نہ جمع کرنے والوں میں بیشتر علاقے شامل ہیں جس کی وجہ سے عرصہ بیس سال میں کوئی نیا فیڈر نہیں بنایا گیا اور عوام نے بھی کنڈا ہٹانے کی قسم کھائی تھی جس کی بدولت رورل ایریا میں 90فیصد فیڈرز اوولوڈ تھے کزشتہ سالوں سے عیدالاضحی پر اوور لوڈڈ فیڈرز کی وجہ سے بجلی بحال کرنے میں مشکلات پیش ٓاتی تھی جس پر عوام مشتعل ہوکر گرڈ اسٹیشنوں پر دھاوا بول کر نقصان پہنچایا کرتے تھے 2018 میں عید الاضحی پر بھی بجلی نہ ہونے پر مشتعل عوام نے ورسک گرڈ اسٹیشن کو آگ لگا کر واپڈا کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اور خاص کر عوام کو عید پر ریلیف دینے کے لیے چیف ایگزیکٹیو پیسکو انجینئر محمد جبار خان اور ایس ای پشاور آصف جان مروت نے ایکسین رورل کینٹ ڈویژن پسکو پشاور نیاز محمد خان کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا تھا انہوں نے پسکو اہلکاروں کے ہمراہ دن رات ڈیوٹی کرکے عوام کو بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائی یہ ٹاسک نہیں تھا بلکہ ایکسین رورل کینٹ ڈویژن کے لیے ایک چیلنج سے کم نہ تھا کیونکہ اوورلوڈ فیڈرز کو چلانا معجزہ ہی ہوسکتا ہے جس پر ایکسین رورل کینٹ ڈویژن نیاز محمد خان نے جملہ سب ڈویژنل ایس ڈی اوز کو بلا کر اس مسئلے کا حل نکالنے کی بار بار میٹنگ کی اور خود نگرانی کی انہوں نے تمام سٹاف کو کہا کہ عید قربان پر واپڈا اہلکار اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے ایکسین کینٹ ڈویژن نیاز محمد خان کی نگرانی میں بہتر حکمت عملی کی وجہ سے عید الاضحی پر 24 گھنٹے مسلسل بجلی بحال رہی عید کے دنوں میں پسکو اہلکاروں کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے عوام نے رورل کینٹ ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں دعائیں دیں اور واپڈا کی کارکردگی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور عوام کی طرف سے پہلی دفعہ واپڈا کے حکام کو زبردست پذیرائی دیکھنے کو ملی۔