• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہیئر کلر‘ اس کا انتخاب جلد کی رنگت کی مناسبت سے کریں

سمیرا سلمان

اکثر خواتین بالوں کو لے کر کافی زیادہ پریشان رہتی ہیں کہ بالوں کو کس طرح نئے انداز سے سنواریں یا کون سا اسٹائل اپنائے جو ہم پرجچے بھی۔ اس ہفتے ہم آپ کی یہ پریشانی دور کردیتے ہیں۔ اگر بالوں کے موجودہ رنگ سے تنگ آگئی ہیں تو آپ اسٹریکس کر واسکتی ہیں لیکن اسٹریکس کے لیے ہئیر کلر کا انتخاب اپنی جلد کی رنگت کی مطابقت سے کریں۔

کیو ں غلط رنگ کا انتخاب آپ کی پوری شخصیت کو متاثر کرسکتا ہے اور آپ کی شخصیت غیر فطری دکھائی دے گی۔ اپنی جلد کی رنگت کے مطابق ہیئر کلر کے انتخاب کے لیے آپ کو لازمی یہ معلوم ہو نا چاہیے کہ آپ کی جلد کی ٹون گرم ہے یا سرد۔ یہ جاننے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جن لوگوں کی رنگت دھوپ میں سرخی مائل ہوجائے تو ان کی ٹون سرد ہے اور اگر دھوپ میں آپ کی رنگت نارمل رہتی ہے تو پھر آپ کی ٹون گرم ہے۔

ہیئر کلر کے لیے مشورے

کچھ ہیئر کلر سرد ٹون پر اچھے لگتے ہیں اور کچھ گرم ٹون پر ۔

1۔ ایسا رنگ منتخب کریں جو آپ کے بالوں کے اصلی رنگ سے ایک یاد وشیڈ ہلکا یا گہرا ہو۔

2 ۔ آنکھوں کی پتلیوں کے کلر سے ملتا جلتا رنگ بطور ہیئر ڈائی بھی منتخب کر سکتی ہیں۔

3 ۔ گرم ٹون والوں کے لیے گرم کلر زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ مثلاََ تانبہ جب کہ ٹھنڈی ٹون والوں کے لیے ٹھنڈے رنگ مناسب ہیں مثال کے طور پر اخروٹی براؤن۔

4۔ اگر آپ کی جلد کی رنگت ہلکی ہے تو آپ گولڈ کے تمام شیڈز سے دور رہیں۔ایش برائون بھی آپ کےلیے موزوں نہیں۔

5۔ گندمی رنگت کی حامل خواتین پر بر گنڈی کلر بہت اچھا لگتا ہے۔

6۔ براؤن کلرکو یوں تو فیشن کلر میں اتنی زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی لیکن اس میں شیڈز کی اتنی زیادہ تعداد موجود ہے کہ ہر نوعیت کی جلد پر اثر دکھاتا ہے۔ آپ گرم ٹون کی مالک ہیں تو آپ پر چاکلیٹ براؤن اور ایش براؤن اچھا لگے گا اور ٹھنڈی ٹو ن کی صورت میں مہاگنی اور چیس نٹ بہتر ین رہیں گے۔

صحیح شیڈز انتخاب کرتے وقت کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کی رنگت صاف ہے تو آپ ہلکا کو پر سرخ استعمال کرسکتی ہیں۔ زیتونی رنگت کی مالک خواتین کے لیے بلیوبیسڈ سرخ جیسا گہرا رنگ مناسب رہے گا۔