• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کبڈی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کریگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان 2024 میں کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔ یہ اعلان لاہور میں ایک تقریب میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہپاکستان بھارت کرتارپور کوریڈور بیسٹ آف سیریز اور پہلی کبڈی لیگ بھی پاکستان میں کرائی جائے گی۔ رواں برس پہلی کبڈی لیگ ، ننکانہ صاحب گولڈ کبڈی کپ، جونئیر کبڈی ورلڈکپ اور گوادر میں پاکستان چین کبڈی میچز ہوں گے۔ انڈین پنجاب کبڈی کے صدر سردار سنگھ نے دونوں حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں روابط بحال کریں۔
اسپورٹس سے مزید