کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے اہم رہنماسابق صدر آصف علی زرداری نےکراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات کی۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا۔ پپیلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے اور ملتی رہے گی۔
عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ۔سیاسی جماعتوں اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے۔اور وقت کے ساتھ اور بہتری آئے گی ، کیونکہ سب کا مقصد ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔
ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اس ملک کو اتحادی حکومت ، اسٹبلیشمنٹ اور عدلیہ ، سب نے ملکر اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اس بحران سے نکالنا ہے جس میں عمران خان ہمیں چھوڑ کر گیا ہے۔