اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) گزشتہ روز اوکاڑہ میں 2خواتین سمیت5افراد کو بہیمانہ انداز میں قتل کرنے والے ملزم محمدرفیق کو ڈی پی او حسن اقبال نے ایک پروفیشنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے ”ٹریپ“ کر کے 17گھنٹے بعد گرفتار کیا،5افراد کے قتل کی واردات کے بعد جب ڈی پی ا وکو علم ہوا کہ ملزم بیرون ملک مقیم رہا ہے تو انہوں نے فوری طور پر ایف آ ئی اے کے اعلیٰ ترین حکام سے رابطہ کر کے ملزم رفیق کا پاسپورٹ سیل کروا دیا تاکہ ملزم بیرون ملک فرار نہ ہو سکے،پولیس ابھی جنونی قاتل رفیق کی تلاش میں سرگرداں تھی کہ رفیق نے شہر میں ایک شخص عابد وسیم کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا جس سے اس کی جنونیت کے خوف میں کئی گنا اضافہ ہو گیا،جس کے بعد ڈی پی او حسن اقبال خود نکلے تھانہ اے ڈویژن بیٹھ گئے انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بیک وقت کئی قانونی آپشنز پر کام جاری رکھا،ملزم کی گرفتاری کی خبر جب وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور آر پی او ساہیوال کو دی گئی تو اسے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ڈی پی او حسن اقبال کو شاباش دی گئی۔