کوہاٹ(نمائندہ جنگ )کوہاٹ کاغذئی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے. واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس میں زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا اور پولیس نے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی . پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ ہنگو روڈ پر واقع کاغزئی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ انچارج رفیع اللہ، کانسٹیبل شمیر الحسن اور کانسٹیبل امیر عباس زخمی ہوگئے. واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال داخل کرادیا گیا ، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔